ٹرمپ کےغزہ پر قبضے کے اعلان سے شدید دھچکا لگا،آسٹریلین وزیراعظم

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ پر قبضے کے اعلان سےشدید دھچکا لگا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کےاعلان پرردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

انتھونی البانیز کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول کرنے کے اعلان سے انہیں دھچکا لگا۔

واضح رہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ ہم اس کے مالک ہونگےجس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

Back to top button