ٹرمپ کا یوٹرن:جنسی مجرم ایپسٹین کی فائلز جاری کرنے سے پہلے انکار پھر اصرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز جاری کرنے سے پہلے انکار کیا تھا تاہم اب وہ ان کے اجراء پر اصرار کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ریپبلکن اراکینِ کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایپسٹین فائلز کے افشا کی حمایت میں ووٹ دیں۔ انہوں نے ایپسٹین سے اپنے تعلقات سے متعلق ڈیموکریٹس کے الزامات کو ’’دھوکا‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں فائلز کے اجرا سے متعلق بل پر ووٹنگ اسی ہفتے متوقع ہے۔
ادھر ڈیموکریٹس کا دعویٰ ہے کہ ایپسٹین سے منسلک 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ مبینہ طور پر ایپسٹین کے جرائم اور جنسی استحصال سے آگاہ تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایپسٹین کی ایک ای میل میں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’’بری خبر‘‘ قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان امن کے لیے اردوان، خامنہ ای اور پیوتن سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔
