پرستارکی اداکارمہوش حیات کو چھونے کی کوشش

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کوان کے ایک پرستار نے فوٹو لیتے ہوئے چھونے کی کوشش کی ، اور یہ مناظر کمرے نے اپنی آنکھ میں قید کر لئے.

رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اورواقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پ وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی مقبول شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں، اپنے شعبے میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے اداکارہ کو 2019 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔

Back to top button