طوبیٰ انور ماڈلنگ کرنے پر تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟

معروف سکالر، اینکر، سیاستدان عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے جب ریمپ پر جنید جمشید نیازی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جلوے بکھیرے تو مداحوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو سکی، طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جنید جمشید نیازی کو بھی کھری کھری سنا دیں۔عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی آخری سالوں کی ذاتی زندگی تفریح اور دلچسپی کا باعث بنی رہی، ان خبروں میں سب سے اہم خبر ان کی دوسری شادی تھی جو انہوں نے خود سے کئی سال چھوٹی عمر کی لڑکی طوبیٰ انور سے کی، اس کے بعد ان کی زندگی میں ایک کے بعد ایک سیکنڈل سامنے آتے رہے۔عامر لیاقت (مرحوم) نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی پریشانیوں میں گزارے، ان پریشانیوں کا سلسلہ بھی ان کی دوسری شادی کے بعد ہی شروع ہوا، عامر لیاقت (مرحوم) کی دوسری شادی کی خبریں جب میڈیا میں آنا شروع ہوئیں تو اس وقت طوبیٰ انور کو کوئی نہیں جانتا تھا نہ ہی انہوں نے اس وقت شوبز کی دُنیا میں قدم رکھا تھا۔عامر لیاقت طوبیٰ انور کے اچھے کیریئر کی خواہشات کو پورا کرنے کے حامی تھے لیکن بعد میں اس جوڑے میں ناقابل تلافی اختلافات سامنے آئے، جس پردونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، عامر لیاقت کی وفات کے بعد طوبیٰ انور اب ایک معروف ٹی وی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ڈراما سیریل ’بے بی باجی‘ میں جنید جمشید نیازی کے ساتھ اپنے کردار کو خوبصورتی سے نبھایا اور مداحوں نے ڈرامے میں ان کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا۔آن اسکرین یہ جوڑی ماڈلنگ کے ایک شو ’بی سی ڈبلیو‘ 2023 میں ایک بار پھر ماڈلنگ ریمپ پر ایک ساتھ نظر آئی، طوبیٰ انور نے ڈیزائنر کی ملبوسات کی نمائش کے لیے جنید جمشید نیازی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی۔طوبیٰ انور کے اس طرح جلوہ گر ہونے پر عامر لیاقت کے مداح بھڑک اٹھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، طوبیٰ انور کی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت کے مداح جنید جمشید نیازی کو مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی بچانے کے لیے طوبیٰ انور سے دور رہیں۔

Back to top button