فیلڈ مارشل سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات بڑھانےپرتبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلاں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک ترکیے تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک ترکیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیے کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترکیے کے وزیر الپ ارسلاں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے کے وزیر نے علاقائی امن ، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
