ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

‎ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس اسلام آباد پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

‎اعلامیے کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان ترک خاتون اول کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ترکیے کی معروف کاروباری شخصیت بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا۔

صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔اس کے علاوہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا جب کہ  پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔

اعلامیے کےمطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن کےاعزاز میں عشائیہ،5ججزکی عدم شرکت

واضح رہے  کہ صدر اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہاکہ صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، صدر اردوان کے تاریخی دورے پر ہم ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

Back to top button