ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم رہتا ہے: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عموماً ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمنی انتخاب کے نتائج سے پارلیمانی نمبر گیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنی تھی، اسی وجہ سے عوامی دلچسپی محدود رہی، اور یہی وجہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے بلا امتیاز کارروائی کی۔ ڈی آر اوز نے متعدد رپورٹس بھیجی ہیں جبکہ کچھ شکایات پر کمیشن نے خود نوٹس بھی لیا ہے۔ طلال چوہدری کو بھی اسی سلسلے میں آج طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا، قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ نے جیتیں، جب کہ صوبائی سطح پر پیپلز پارٹی صرف ایک نشست حاصل کر سکی۔
