ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی بچے کی ماں بن گئیں
ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی بچے کی ماں بن گئی ہیں، ان کے ہاں رواں ماہ مارچ کے آغاز میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، مدیحہ نقوی نے آج اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں مارچ کے آغاز اور اسلامی شعبان کی تیسری تاریخ کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مدیحہ نقوی نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید زاویار حسین رکھا ہے، میزبان نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا،مدیحہ نقوی نے مزید لکھا کہ وہ خدا کی جانب سے اولاد عطا کیے جانے پر بے حد خوش اور خدا کے مشکور ہیں۔
نوجوان ماڈلز کو ان پڑھ کہنے پر نادیہ حسین تنقید کی زد میں
ٹی وی میزبان اور سابق اینکر نے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کہ بچے کو جنم ہسپتال میں دیا یا گھر میں دیا؟