حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان2اہم معاہدوں پردستخط

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے دو اہم منصوبوں پر دستخط کر لیے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دومنصوبوں پر دستخط ہوگئے ہیں، منصوبوں کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا (کلائمیٹ ریزیلینس) کا فروغ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 180.5 ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین ڈالر کے پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ پر دستخط ہوئے اور معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی حکومت کے نمائندوں نے بھی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے، سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر کی تکینکی گرانٹ فراہم کرے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبے سے ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہ راست مستفید ہوں گے، پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا۔

Back to top button