ایم کیو ایم کے دو اراکین قومی اسمبلی مستعفی

متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے استعفے وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے تصدیق کی کہ انھوں نے اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ اور اپوزیشن میں معاہدے کی تصدیق بلاول بھٹو اور فیصل سبزواری کی جانب سے کی گئی، فیصل سبزواری نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے۔

معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔

ملکی سیاسی صورتحال پر فواد چودھری کا دلچسپ ٹوئیٹ‌

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کیا۔

Back to top button