پاکستان کے2جہازآبنائےہرمزمیں پھنس گئے،وزیرمیری ٹائم کاوزارت خارجہ سےرابطہ

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گئے۔ وزارت میری ٹائم نے وزارت خارجہ سے ہنگامی رابطہ کرلیا۔
وزیر میری ٹائم جنید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے پاکستانی جہازوں کی حفاظتی راہداری دینےکی بات کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ دفاعی اور عسکری حکام ایرانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں بارے میں حتمی تصدیق نہیں کرسکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے اور ہم جاری کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندابی کا کہنا تھا پاکستان ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، تمام فریقین کو تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے مجبتیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان برادر خلیجی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
