انڈر 19 سہ ملکی سیریز، سمیر منہاس نےبھارتی بیٹسمین کا ریکارڈ توڑ دیا

انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف فائنل میں صرف 42 گیندوں پر 5 چھکے اور 15 چوکے لگا کر سینچری بنانے والے سمیر منہاس نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سمیر منہاس نے بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویبھو سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

نوجوان بیٹسمین نے پراعتماد کھیل پیش کیا اور ہر شاٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سمیر منہاس کی یہ دھواں دار اننگز نہ صرف انڈر 19 سطح پر ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی اہمیت کو بھی مزید اجاگر کرتی ہے۔

کم گیندوں میں سینچری بنا کر انہوں نے نہ صرف اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت دیا بلکہ بڑے میچز میں پرفارم کرنے کی صلاحیت بھی واضح کر دی۔

واضح رہے کہ سمیر منہاس اس سے قبل بھی بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا فائنل میں مثالی کارکردگی دکھا چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پاکستان کے مستقبل کے اہم بیٹسمینوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

Back to top button