امریکا نے کویت میں ایرانی حملے کے دوران ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کر دیں

امریکہ نے کویت میں حالیہ ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق یہ چار فوجی اتوار کے روز پورٹ شعیبہ، کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں اہلکار آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔
ٹرمپ اور فرعون جیسوں کی طاقت اور عروج عارضی کیوں ہوتا ہے؟
امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران-امریکہ کے درمیان تصادم کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔
