امریکہ نے ایران کیخلاف جنگ کے2 دن میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار اور گولہ بارود کا استعمال کر ڈالا

امریکہ نے ایران کیخلاف جنگ کے ابتدائی 2 دنوں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود کا استعمال کر ڈالا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون نے جنگ کی ابتدائی دو تاریخوں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے مختصر مدت میں بڑی مقدار میں جدید استعمال کیا، جس سے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا ہو گئی۔ اراکین کے مطابق جدید اور محدود ذخیرہ شدہ ہتھیاروں کو تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایران پر حملہ کرنے والا امریکہ دلدل میں کیوں پھنس گیا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کے پاس اہم جنگی ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق امریکہ نے ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اور ان حملوں کے دوران ایران کے 50 جنگی طیاروں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
