امریکا نے پاکستان میں اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا

امریکہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان میں اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور اور کراچی میں موجود امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کراچی میں مشتعل مظاہرین پرفائرنگ امریکی میرینزنےکی
تاہم اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ عملے کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرات لاحق ہیں، اور اسی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کے طور پر عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے۔
کراچی:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کیخلاف احتجاج،امریکا، اسرائیل کے پرچم نذر آتش
یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
