امارات اور بحرین کا 24 گھنٹوں میں ایران کے 19 میزائل اور درجنوں ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 24 گھنٹوں دوران ایران کے 19 میزائل اور درجنوں ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اماراتی وزارت دفاع نے کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی دفاعی افواج نے 11 میزائلوں اور 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

 بیان کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 1941 ڈرونز اور 440 میزائلوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔  ان حملوں کے نتیجے میں 178 افراد زخمی جبکہ آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر بحرین کی دفاعی فورسز نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک دن میں آٹھ میزائل اور سات ڈرون مار گرائے۔ ان کے مطابق اب تک 182 میزائلوں اور 398 ڈرونز کو روکا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کے آغاز کے بعد ایران ان خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔

Back to top button