یواے ای: ایرانی حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہریوں گرفتار

 متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متحدہ عرب امارات میں 70 برطانوی شہری گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہیں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے متعلق مواد شیئر کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں برطانوی سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہیں۔ بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے تاکہ وہ ملک چھوڑ نہ سکیں۔

یو اے ای میں ایرانی حملوں کا بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھانے والوں کو بھاری جرمانے

رپورٹس کے مطابق، اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم تصور کیا جاتا ہے، اور اس کی سزا 10 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے سے قبل دبئی میں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری مقیم تھے، جن میں سے خیال کیا جاتا ہے کہ اب نصف افراد برطانیہ واپس آ چکے ہیں۔

Back to top button