یو اے ای نے 2ارب ڈالرڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی

 اسٹیٹ بینک نےتصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کی مدت میں مزید ایک سال کیلئےتوسیع کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نےاسٹیٹ بینک میں رکھے ہوئے اپنے2عدد ڈپازٹس کومزید ایک سال کیلئےرول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کی مدت جنوری2025ءمیں ختم ہو رہی تھی۔

ادھر، اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر10 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران3 کروڑ ڈالر بڑھ کر11 ارب72 کروڑڈالرتک جاپہنچےہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سےاعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس4 ارب72 کروڑ ڈالر موجود ہیں، اس طرح ملک میں کل ذخائر16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نےکہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button