UAE نے فلسطینیوں کیلئے خوراک مہم کا آغاز کردیا

متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کے لیے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس تیار کرنے کی بڑی انسانی ہمدردی کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے عوام سے مدد کی اپیل کے بعد ایکسپو سٹی میں خوراک کی پیکنگ کا عمل جاری ہے۔

امدادی سامان لے جانے والے جہاز کے لیے رضاکار 7 دسمبر کو جمع ہوں گے، جس دوران غزہ کے بچوں کے لیے ہنگامی امدادی پیکجز تیار کیے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں شیخ محمد ہیومینیٹیرین شپ بھی غزہ کی جانب روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ امارات اس سے قبل بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد میں پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں مجموعی طور پر 8700 ٹرک غزہ بھیجے گئے، جبکہ 16 لاکھ امدادی پیکجز اور الفارس الشہم تھری مہم کے تحت 250 امدادی قافلے روانہ کیے گئے۔

غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی امدادی پیکجز بھی فراہم کیے گئے، جب کہ 33 ایمبولینسیں، فیلڈ کلینک، پانی کی فراہمی اور دیگر انفرااسٹرکچر سپورٹ بھی شامل رہی۔

Back to top button