یو اے ای نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلا لیا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ تہران میں واقع سفارتخانے کی بندش کے ساتھ ساتھ سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے یو اے ای کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Back to top button