پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کی نئی ویزا پالیسی جاری

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہری 5 سالہ ویزے کیلئےدرخواست دے سکتے ہیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کےسفیر حمد عبید العابی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے درپیس مسائل پر گفتگو کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شہری اب 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔
حمد عبید العابی نےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی میں واقع متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کے دورے کی دعوت بھی دی اور گورنر کے اعلان کردہ اقدامات میں تعاون کا اظہار بھی کیا۔
یو اے ای کے سفیر کے اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس وقت پاکستان کے شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔