برطانیہ نے ایران جنگ کیلئے امریکا کو اپنے فوج اڈے استعمال کرنیکی اجازت دیدی

برطانیہ نے امریکا کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ایرانی اہداف پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال کر سکے، خاص طور پر وہ اہداف جو آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ سے متعلق ہوں۔

قبل ازیں امریکی افواج صرف اس صورت میں برطانوی اڈوں کا استعمال کر سکتی تھیں جب ایران ایسے میزائل فائر کرے جو برطانیہ کے مفادات یا شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔ تاہم جمعہ کو ہونے والے وزارتی اجلاس میں اس اجازت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا، تاکہ امریکی افواج دفاعی کارروائیوں کے لیے بھی اڈوں کو استعمال کر سکیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ نے واضح کیا کہ برطانیہ خود ان حملوں میں شامل نہیں ہوگا اور تنازع کے حوالے سے اس کا اصولی موقف برقرار ہے۔ وزرا نے فوری کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے جلد حل پر زور دیا ہے۔

برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے دیے تو اسے…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت پر کہا کہ برطانیہ کو پہلے زیادہ تیز ردعمل دینا چاہیے تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی عالمی تیل کی ترسیل کے لیے خطرہ پیدا کر رہی ہے۔

Back to top button