برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے عادل راجا کی اپیل مسترد کردی

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی پاکستان میں مطلوب یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف برطانوی عدالت میں ایک اور کامیابی، راشد نصیر کے حق میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل نے عادل راجہ کو اپیل کرنے کی اجازت دینے سے ہی انکار کر دیا
عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بد نیتی پر مبنی اور بےبنیاد قراردیا گیا جب کہ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں برقرار نہ رہ سکا۔
برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ پیش کردہ مؤقف میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران جج کی جانب سے ثبوت طلب کیےجانے پر متعلقہ نکات ثابت نہ ہوسکے۔فیصلے میں کہاگیا کہ الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
ایران نے جوابی حملوں میں اسرائیل کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ بنالیا
یاد رہے کہ عدالت کے فیصلے کےتحت عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ( تقریباً 12 کروڑ روپے ) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
