برطانیہ نے ایرانی شخصیات اور ادارے پر نئی پابندیاں لگا دیں
3 فروری, 2026

برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے 10 ایرانی افراد کے ساتھ ایک ادارے کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر کیے گئے ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور ادارے کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، جبکہ ان پر برطانیہ کے سفر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
3 فروری, 2026
