برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئےنیا ای ویزا سسٹم متعارف کروادیا

برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروادیا، اب پاسپورٹ پر سٹیکر نہیں لگے گا بلکہ ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے کی جائے گی۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے ذریعے پاکستانی زائرین برطانیہ کے ویزا کی درخواست آن لائن جمع کرائیں گے اور بایو میٹرک کے لیے ویزا ایپلی کیشن سینٹر جائیں گے لیکن انہیں اپنے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کو ویزا کا ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کیا جائے گا جو ان کے "UK Visas and Immigration” اکاوٴنٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا اس کا مقصد امیگریشن کی حیثیت کو مزید محفوظ اور قابل رسائی بنانا ہے اور دستاویزات کے گم ہونے یا خراب ہونے کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
ہائی کمشنر کے مطابق علاوہ ازیں درخواست دہندگان کو ویزا کی حیثیت ثابت کرنے کے لیے ایک ’’شیئر کوڈ‘‘ فراہم کیا جائے گا جس کا استعمال وہ سرحدی چیک پوائنٹس اور دیگر مقامات پر کر سکیں گے۔

Back to top button