برطانیہ: جنسی زیادتی کے الزام میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

برطانیہ کے لیبر رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کوزیادتی اور کمسن سےجنسی جرم کےشبہےمیں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق پولیس نےزیادتی اور کمسن سےجنسی جرم کےشبہےمیں ڈین نوریس کو گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ڈین نوریس کےگھر پر چھاپےکےدوران بعض اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے انہیں معطل بھی کردیا گیا ہے۔
ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے
ترجمان لیبرپارٹی کا اس حوالےسےکہنا ہےکہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔
ڈین نورس ٹیچراورچائلڈپروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں، ان کےخلاف دسمبر 2024 میں شکایت ملی تھی اورزیادہ تر واقعات سن 2020 کےعشرے میں ہوئے۔
خیال رہےکہ 65 سال کے ڈین نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سےایم پی منتخب ہوئے تھے،ڈین نورس نےہائی پروفائل کنزرویٹوایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی،ڈین نورس گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی جونیئر وزیررہ چکےہیں۔
