برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کردیا

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر کئی برس سے عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق، اب پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی اجازت کےلیے درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ ایئر لائنز کو پروازوں کے آغاز سے پہلے یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز کو سیفٹی لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت کیاگیا۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ایئر لائن سے سفر کرنے کی منتظر ہیں۔
عددی برتری حاصل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے : گورنر خیبرپختونخوا
خیال رہے کہ مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کےبعد اس وقت کے وزیر ہوا بازی نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے ایک تہائی کمرشل پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ اس بیان کےبعد جون 2020 میں برطانیہ اور یورپی ممالک نے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی عائد کردی تھی۔
تاہم حکومت پاکستان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں نومبر 2023 میں یورپی یونین نے یہ پابندی ختم کردی تھی اور اب برطانیہ نے بھی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔
