برطانیہ: 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

انگلینڈ میں کرونا کیسز کم نہ ہو سکے، 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

برطانیہ اور ویلز میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے، اس کے علاوہ اٹلی میں 61 ہزار اور فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کرونا کیسز درج کیے گئے ہیں۔

بھارت میں 10وزیر، 20 ایم این ایز کرونا کا شکار

فرانس میں آج سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کی مدت 10 دن سے کم کر کے 7 دن کر دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت 5 روز ہوگئی ہے۔

Back to top button