برطانیہ کی منصوبوں کیلئےپاکستان کو 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش

برطانیہ نےتیل، گیس اور معدنیات نکالنے کے لیے پاکستان کو 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 400 ملین ڈالر کی معاونت کی پیشکش کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل سیکٹر میں نمایاں ترقی ممکن ہو سکے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فریقین نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  کی تنظیمِ نو کے لیے تشخیصی جائزے پر مشترکہ غور بھی کیا۔

اس دوران علی پرویز ملک نے آف شور تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہیں۔

 

 

Back to top button