یوکرین نے روس پرحملہ کردیا

یوکرین نے پہلی مرتبہ برطانیہ کےاسٹارم شیڈومیزائل سے روس پرحملہ کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق یوکرین نے برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائل سےروس میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکی صدجوبائیڈن یوکرین کو پہلے ہی امریکی میزائلوں سے بھی روس پرحملےکی اجازت دےچکے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی مغویوں کی رہائی کے لیے لاکھوں ڈالرکی پیشکش
واضح رہے کہ حال ہی میں روس نےیوکرین پر حالیہ مہینوں کے سب سے بڑے فضائی حملےمیں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تھا، اس دوران روس نےیوکرین پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغے جس کے نتیجےمیں 9 افراد ہلاک ہوئے اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
بعد ازاں روسی صدرپیوٹن نےروس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن کی منظوری دی تھی جس کےتحت کسی بھی غیر جوہری ملک کا روس پر حملہ،اگر کسی جوہری طاقت کی حمایت سے ہو تو وہ دونوں ممالک کا روس پر مشترکہ حملہ تصورکیا جائےگا۔
