یوکرائن کا روس کے5300 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرائن نے روس کے 5300 فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کر دیا،
یوکرائن کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مار گرائے گئے۔
یورپی کونسل نے روس کی رکنیت معطل کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔
روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔
