عوام کے جمہوری حقوق کا مکمل احترام ناگزیر ہے : کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا دوسرا خط

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا ہے۔ جس میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جمہوری حقوق کا مکمل احترام ناگزیر ہے۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کےلیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے تازہ خط میں کہا ہےکہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پانے والا میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوا۔

خط میں کہاگیا ہےکہ میثاقِ جمہوریت کا مقصد آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانا تھا، لیکن ان جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اس معاہدے کو نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا قانون نافذ کیا، عدلیہ کو 26ویں آئینی ترمیم سے متاثر کیا، اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے کمزور کیا۔ ان کےمطابق عوام کے جمہوری حقوق کا مکمل احترام ناگزیر ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کےلیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔

تحریک انصاف جمہوری رویہ اختیار کرنے پر تیار نہیں،راناثنااللہ

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایک کھلا خط جاری کیا گیا تھا، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Back to top button