عمر اکمل کی سری لنکا کیخلاف پاکستان کی فتح کی پیشگوئی

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے سخت محنت کی ہے، ابھی عید کے بعد پھر کیمپ لگنا ہے، تیاری کا مزید موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہوئے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، ٹف کنڈیشنز کے باوجود پاکستان ٹیم سیریز جیتے گی، میں نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی، میں نے ابھی ہار نہیں مانی، فٹنس پر مزید کام جاری رکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میری مڈل آرڈر میں پرفارمنس سب کے سامنے رہی ہے، کرکٹ فینز بہتر بتا سکتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں میری ضرورت ہے یا نہیں، اس وقت مڈل آرڈر میں افتخار احمد بھی اچھا پرفارم کر

عدلیہ سیاسی مقاصد کیلئے ملکی وقار کو دائو پر نہ لگائیں

رہے ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Back to top button