9 مئی کے کیس میں عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملےکے مقدمے میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمےکی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر،رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز و مقدمہ میں نامزد دیگر متعدد کارکنان عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کےدوران عدالت میں عمر ایوب،ملک احمد خان بھچر،بلال اعجاز و مقدمات میں نامزد دیگر متعدد کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی،ملزمان نے فرد جرم میں عائد کیے الزامات کو تسلیم کرنےسے انکار کر دیا۔

ملزمان نے عدالت میں مؤقف اپنایاکہ ہمارے کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ پیشی پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کرنےکا حکم جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان پر جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملہ کرنے،آگ لگانے،توڑ پھوڑ،قومی املاک کو نقصان پہنچانے،عدالتی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قیمتی سامان چوری کرنےکا الزام ہے۔

کیا اپوزیشن جماعتیں 9 مئی کے منصوبہ ساز کا ساتھ دیں گی؟

خیال رہےکہ تھانہ سٹی میانوالی پولیس نے 9 مئی کو 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،میانوالی پولیس نے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چھٹہ کو بعد میں نامزد کیاتھا۔

Back to top button