سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں عمر ایوب کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرلی۔

صدر زرداری 9 جولائی کو وارث میر بارے سیمینار کی صدارت کریں گے

عدالت میں پیشی کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے، کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا حکومت دوبارہ الیکشن کروائے تا کہ عوامی حکومت اقتدار میں آئے، انہوں نے مطابلہ کیا کہ ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Back to top button