عمیر جسوال کی ثانیہ مرزا کو فون کال کا انکشاف

معروف پاکستانی گلوکار اور اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال کی جانب سے سابق بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو فون کال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر میڈیا کی زینت بنی مگر اگلے 5 دن ثانیہ مرزا سوشل میڈیا سے مکمل طور پر غائب رہیں اور پھر گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، دوسری طرف عمیر جسوال تو اب تک مکمل طور پر خاموش اور غائب ہیں۔لیکن کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا سے رابطہ کیا اور دونوں نے اس پوری صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جو بھی گفتگو ہوئی ہے وہ میڈیا کے سامنے نہیں لائی جائے گی، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عمیر جسوال کبھی ثنا کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ثنا کے کچھ دوستوں کی جانب سے مسلسل اصرار نے انہیں پریشان کر دیا اور عمیر نے دباؤ کا شکار ہوکر طلاق دے دی۔دوسری طرف ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد اپنی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دی، ان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، تصویر میں ثانیہ مرزا شیشے کے سامنے کھڑی ہیں اور کیپشن میں لکھتی ہیں ’عکس‘ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں کو طلاق کے بعد ان کے کسی رد عمل یا تصویر کا شدت سے انتظار تھا شاید یہی وجہ رہی کہ منٹوں میں لاکھوں لوگوں نے ان کی تصویر کو لائک کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ گوہر ہراج نے لکھا کہ ’عکس دو چیزیں بیان کرتا ہے ایک کلاس اور دوسری عزت‘ مانو بلی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر شخص نہیں ہوتا ہر شخص کے قابل، ہر شخص کو اپنے لیے سوچا نہیں کرتے‘۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے کئی ماہ قبل خلع لے لی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا تھا تاہم شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ٹینس سٹار کے والد اور بہن نے خلع کی تصدیق کی۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ نے گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے کی 5 ویں سالگرہ منائی تھی اور جب ثانیہ نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں اپنا آخری گرینڈ سلیم میچ کھیلا تھا تو شعیب ملک نے ان کے کیریئر کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ایک دلی نوٹ بھی لکھا تھا، دونوں سپورٹس سٹارز نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات
سٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ
میں ایک ساتھ ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔
