عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل 2026 تک سعودی عرب چھوڑ دے دیا۔
وزارت کے مطابق عمرہ ویزا رکھنے والے زائرین کو اپنی ویزہ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے وطن واپس روانہ ہو جائیں تاکہ عمرہ سیزن کے اختتام اور حج کی تیاریوں سے پہلے ملک میں غیر قانونی قیام کے معاملات کنٹرول کیے جا سکیں۔
وزارت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قید اور جرمانے سمیت دیگر قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی حکام آنے والے حج سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور عمرہ ویزہ رکھنے والوں کے داخلے اور خروج کے شیڈول کو منظم کرنا چاہتے ہیں تاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی تعداد بہتر طریقے سے کنٹرول کی جا سکے۔
بعض اطلاعات کے مطابق 18 اپریل کے بعد صرف وہ افراد مکہ مکرمہ میں رہ سکیں گے جو حج ویزا کے حامل ہوں یا وہاں رسمی طور پر رہائش رکھتے ہوں۔
عمرہ زائرین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفری دستاویزات اور ویزہ کی نوعیت کے مطابق اپنے ملک واپسی کے ٹکٹ اور سفر کا ہلان اس تاریخ سے پہلے طے کر لیں، کیونکہ سعودی حکام ان پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔
