اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ کی شہباز شریف سےخوشگوار موڈ میں غیر رسمی گفتگو

عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ون آن ون ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اہم نکات پیش کیے، اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

Back to top button