عمران خان سے ملاقات کی اجاز ت نہ مل سکی،بہنوں کی جیل کےباہرقرآن خوانی

بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنےپربہنوں نےاڈیالہ جیل کے قریب کارکنوں کے ہمراہ قرآن خوانی کااہتمام کرلیا۔

عمران خان کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے پاس موجود ہیں، جہاں کارکنان کے ہمراہ قرآن خوانی کی جارہی ہے۔

عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں اور انہیں اندھیرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ منظور نہیں کہ کسی کارکن کو تکلیف پہنچے ہم یہاں پرامن طریقے سے قرآن پاک کی تلاوت کے لیے بیٹھے ہیں، اگر کسی کو قرآن پڑھنے سے خوف ہے تو ہم انشااللہ اپنا مقصد پورا کریں گے۔

عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلا کی بھی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور کچھ عرصے سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

Back to top button