انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دےدی۔
241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن 70 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتےہوئے 46.1 اوورز میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو سوریاونشی 5، ویہان ملہوترا 12 ، ویڈانت ترویدی 7 ، ابھیگیان کنڈو 22، آرون جارج 85، کھیلان پٹیل 6، دیپیش دیویندرن 1، کنشک چوہان 46 اور ہینل پٹیل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3، 3، نقاب شفیق نے 2 ج بکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
