انڈر19ایشیا کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان  نے اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو69 رنز سے شکست دےکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹ پر 314 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے  شاہ زیب خان نےایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132رنز کی اننگز کھیلی،ریاض اللہ نے106 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے اسکو رپر41 رنز بنانے والے عثمان خان کی گری، دوسری وکٹ پر  شاہ زیب اور محمد ریاض اللہ نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، دونوں نے دوسری وکٹ پر 183 رنز کی شراکت قائم کی۔

شاہ زیب خان6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ ریاض اللہ نے 106 رنز اسکور کیے۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 8وکٹ پر 245رنز بناسکی۔ایتھن ڈی سوزا نے 84 اور محمد ریان نے50 رنز بنائے۔یوں پاکستان نے میزبان یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نےعمدہ بولنگ کرتے ہوئے57 رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔اس جیت کے بعد پاکستان نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر19 ٹیم نے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Back to top button