انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے سیریز،پاکستان اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
ہرارےسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 354 رنز بنائے، تاہم زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کر سکی۔
ہرارے میں جاری سہ فریقی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور سمیر منہاس نے شاندار سینچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ سمیر اور عثمان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز بنائے۔
عثمان خان نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121رنز بنائے۔
دوسری جانب زمبابوے کے باؤلرزکریبی مدھارمیٹ 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
