ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے  شکست دےدی

 

 

 

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دےدی ۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، افتتاحی بلے باز سمیر منہاس نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جب کہ عثمان خان نے 15، حمزہ ظہور نے 8 اور کپتان فرحان یوسف نے 11 رنز بنائے۔

قبل ازیں ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتےہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 28.3 اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہوگو بوگی نے 39،میسن کلارک 17،ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے جب کہ دو کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا 3 جب کہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Back to top button