انڈر 19 ورلڈکپ:پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی، پاکستان نے 129 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئہے زمبابوے کی پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر ہلابنگانا 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل زمبابوے کے کپتان نے پاکستانی کپتان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

پاکستان نے جواب بیٹںگ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر پورا کرلیا اور زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

سمیر منہاس نے 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں انہوں ںے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر 6 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

خیال رہے کہ گروپ سی سے انگلینڈ پہلے ہی اپنے تینوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ تین میچز میں ایک پوائنٹ کے ساتھ باہر ہوچکا ہے۔

پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور زمبابوے ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

آج کھیلے جانے والے دیگر میچز میں جاپان نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 248 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 235 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

Back to top button