خوارک عطیہ کر کے ٹریفک جرمانہ معاف کروائیں،منفردقانون متعارف

امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چیکاشا میں شہریوں کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں، بعض میونسپل جرمانوں اور واجب الادا لائبریری کی کتابوں کے جرمانے کو کھانے کی خیرات کے بدلے معاف یا کم کیا جاسکتا ہے۔

شہر کی میونسپل کورٹ اور پبلک لائبریری نے نومبر کے آخر سے دسمبر تک شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ صحت مند خوراک عطیہ کر کے اپنے ٹریفک یا میونسپل جرمانے کم کروا سکیں یا لائبریری کے واجب الادا جرمانے ختم کروا سکیں۔

میونسپل کورٹ کا فوڈ فار فائنز پروگرام 26 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے تحت ہر کھانے کی اشیا کے بدلے 10 ڈالر تک جرمانے میں کمی کی جاسکتی ہے اور یہ رعایت زیادہ سے زیادہ100ڈالرتک دی جارہی ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ موجودہ وارنٹس رکھنے والے شہری بھی بغیر گرفتاری کے اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں، اور اگر جرمانہ 100 ڈالر سے زیادہ ہو تو اضافی رقم کی ادائیگی کے لیے قسط وار انتظام بھی کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال 30 افراد نے خوراک عطیہ کی، جس کے بدلے انہیں کل جرمانوں میں 2 ہزار 826 ڈالر ڈالر رعایت ملی۔ اس میں ایسے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے زیادہ خوراک دی یا بغیر کسی ٹکٹ کے بھی عطیہ کیا۔

 

Back to top button