دنیا کا انوکھا سکول،فیس کے بجائے خالی بوتلیں لی جائیں گی

تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے جہاں عام آدمی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے تنگ ہے تو وہیں بچوں کے تعلیمی اخراجات نے بھی اس کی کمر توڑ رکھی ہے۔ ہر شہری کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانے کیلئے حکومتیں اور دیگر ادارے مل کر کام بھی کرتے ہیں، جہاں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ہم آپ کو آج ایسے اسکول کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں عوام کیلئے اسکول کی فیس سے چھٹکارا بھی ہے اور وہیں ساتھ ہی انہیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور بیدار کرنے کا بہترین طریقہ بھی بتایا جاتا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے دور دراز گاؤں میں ایک ایسا انوکھا اسکول بھی ہے جہاں بچوں سے فیس کی مد میں پیسے نہیں بلکہ پلاسٹک کی بوتلیں لی جاتی ہیں۔ یہ اسکول مازین اور ان کی اہلیہ پرمیتا شرما نے گاؤں میں گندگی کے بڑھتے ہوئے ڈھیر کو کم کرنے اور بچوں کو مفت
سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور
میں معیاری تعلیم دینے کے لیے شروع کیا۔
