یونٹ کےبدلے یونٹ کی فراہمی ختم، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری  نے نیا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیاہے، نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔

ریگولیشنز کے مطابق بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا، نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی۔

ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پرصارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی ہے جبکہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5 سال کی تجدید کی جائے گی، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز  2015 معطل ہوجائیں گی۔

Check Also
Close
Back to top button