متحدہ اپوزیشن نے "قوت اخوت عوام چارٹر” جاری کر دیا

متحدہ اپوزیشن نے "قوت اخوت عوام چارٹر” جاری کر دیا
متحدہ اپوزیشن نے یوم پاکستان کے موقع پر "قوت اخوت عوام چارٹر” جاری کر دیا۔
اپوزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا کرایسا پاکستان تشکیل دیں گے ، جس میں تمام ادارے ایک منتخب انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے تابع اور آئین کی حرمت مقدوم ہو۔اور اس ملک میں عوام کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے آزادانہ حق رائے دہی سے انہیں منتخب اور رخصت کر سکیں۔
کیا لاہور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ اشرافیہ کیلئے بن رہا ہے؟
اعلامیے کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے، شفاف احتساب کے لئے غیر جانبدارانہ ادارہ قائم کرکے کرپشن کا سدباب کیاجائے گا آزادخارجہ پالیسی کے ذریعہ ایک باوقار اور خودمختار ریاست کے طور پہ عالمی سطح پر پاکستان کو منوایاجائے گا۔
اعلامیے کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات لائی جائیں گی سیاست سے تمام غیر جہوری مداخلت ،کالے قوانین سمیت میڈیا پر عائد تمام پابندیاں ختم کروائیں گے۔
