امریکہ:50 سال سے زائدعمرافراد کودوسری بوسٹرڈوزلگانے کی اجازت

امریکہ میں پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کا دوسری بوسٹر لگانے کی اجازت دیدی گئی۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا دوسرا بوسٹر انجیکشن لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کورونا کا شکار، خود کوقرنطینہ کرلیا

محکمے کے مطابق یہ فیصلہ اس عمر کے افراد کے جسمانی مدافعتی نظام کو کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ ایسے امریکی شہریوں کو یہ دوسرا بوسٹر بائیو این ٹیک یا موڈیرنا نامی دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کا لگایا جائے گا۔

Back to top button