خوشخبری! واٹس ایپ چیٹ تک غیر متعلقہ رسائی ناممکن

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ’’چیٹ لاکس‘‘ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نئے فیچر کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جس کے ذریعے صارفین چیٹ باکس کو ایک سیکرٹ کوڈ کے ساتھ کھول سکیں گے۔واٹس ایپ نے ’چیٹ لاک‘ کو رواں برس مئی میں متعارف کرایا تھا، تاہم تاحال فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی لیکن آنے والے وقت میں ترتیب وار اس پر بھی صارفین کو رسائی دی جائے گی،’’چیٹ لاک‘‘ کے فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ چیٹس کو پرائیوٹ یا خفیہ رکھ سکتے ہیں۔فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ کی ایک نئی ونڈو بن جائے گی جوکہ آرکائیو کی طرح ہوگی اور چیٹ ونڈو کو کوئی تیسرا شخص نہیں کھول پائے گا اور یہ فیچر متعدد ممالک کے کروڑوں صارفین استعمال بھی کر رہے ہیں، فیچر کے تحت بنائی جانے والی چیٹ لاک کے فولڈر کو تلاش کرنا مشکل بن جاتا ہے، جسے آسان بنانے کے لیے اب ایک نیا فیچر پیش کیا جائے گا۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق جلد ہی چیٹ لاک کو تلاش کرنے کے لیے سیکریٹ کوڈ کا فیچر متعارف کرایا جائے گا، فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی سرچ بار میں کوڈ درج کریں گے، ان کے سامنے خفیہ چیٹ باکس آجائیں گے۔ایک ہی سیکریٹ کوڈ کے تحت صارف تمام خفیہ چیٹ باکس تک باآسانی رسائی حاصل کر سکے گا، علاوہ ازیں صارف کو یہ آزادی دی جائے گی کہ وہ سیکریٹ کوڈ کے لیے کوئی لفظ، اعداد یا پھر چاہے تو ایموجی کا استعمال
اداکارہ سونیا حسین ایوارڈ شوز میں شرکت سے انکاری کیوں؟
کرے۔صارف ایموجی، لفظ یا کوڈ نمبرز کو جیسے ہی سرچ بار میں داخل کرے گا، اس کے سامنے تمام چیٹ لاک انباکسز آجائیں گے۔
